سبز اور سیاہ چائے میں بلڈ پریشر کم کرنے والے اہم
اجزا دریافت
پشاور(ہیلتھ ڈیسک)سبز اور سیاہ چائے میں پہلے
سےموجود دو کیمیائی اجزاء کے متعلق انکشاف ہوا ہےکہ وہ بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ،ایرون کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ دونوں طرح کے چائے میں ایسے کیمیکل موجود ہوتے ہیں جونسوں اور رگوں کو آرام کی صورت میں رکھتے ہیں، اور اس طرح بلڈ پریشر بڑھنے کو روکتے ہیں،دوسری اہم بات یہ ہے کہ شاید چائے کی دو نوں اجزا خون کی رگوں کو اس لحاظ تک بہتر رکھتے ہیں کہ اس میں مرگی اور دماغی امراض میں کمی بھی ممکن ہو سکتی ہے۔
0 comments:
Post a Comment