سر درد کیوں ہوتا ہے؟ درد مستقل رہے تو کیا کیا جائے ؟
سر درد سے بچنے کے لیے زیادہ محنت، ذہنی تفکرات، رات کو جاگنا اور چکنائی والی اشیاء کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے
پشاور (ہیلتھ ڈیسک ) روزمرہ مسائل اور بے ہنگم لائف اسٹائل نے کچھ دیا ہو یا نہیں سر درد ضرور دیا ہے اور قصور وار عمومًا ہم خود ہی ہیں، رات دیر تک جاگنا، وقت پر کھانا نہ کھانا ،فکر و تشویش میں مبتلا رہنا اور ان جیسے دیگر کئی معاملات ہمارے سر درد کی وجہ بنتے ہیں، سر درد کوئی مستقل بیماری نہیں، اگر جسم کو ایک فوجی کیمپ تصور کیا جائے تو سر درد گویا پہرا دار ہے اور کسی آنے والے خطرناک بیماری کی خبر دیتا ہے یہ درد محسوس ہو تو سر میں ہوتا ہے لیکن اس کے بعد پتہ چلتا ہے کہ اصل طاقت کا سرچشمہ جسم کا کوئی اور حصہ ہے، تفکرات سے چہرے اور ماتھے کے پٹھوں میں تناؤ بڑھ جانے سے سر درد ہوتا ہے آنکھوں کی کمزوری آنکھوں کی بیماریوں کان، ناک، گلے اور دانتوں کی بیماریوں سے سر میں درد ہوتا ہے بہت زیادہ جذباتی ہونے، ذہنی جسمانی تھکاوٹ، غصہ، پریشانی، آنکھوں کی زیادہ تھک جانے، غذا میں بےاحتیاتی اور بد ہضمی سے درد شقیقہ( آدھے سر میں درد )ہوتا ہے، دماغ کی شریانوں میں خون جمع ہونے سے سر درد ہوتا ہے بعض دردعارضی ہوتے ہیں جو کم خوابی یا کسی ایسی جگہ رہنے سے جہاں تازہ ہوا نہ آسکے، لاحق ہوجاتے ہیں۔ بعض مرتبہ کسی خاص قسم کی غذا کھانے سے کوئی خاص قسم کی تکلیف شروع ہوجاتی ہے۔ سر درد سے بچنے کے لیے بہت زیادہ محنت، ذہنی تفکرات، رات کو جاگنا اور چکنائی والی اشیاء سے پرہیز کرنا چاہیے ۔رات کو سوتے وقت پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کرنے سے اچانک ہونے والا سر درد ٹھیک ہو جاتا ہے، دن میں کسی بھی وقت سونف ضرورچبانی چاہیے ، چائے میں لیموں نچوڑ کر پینے سے فائدہ ہوتا ہے،
![]() |
Headache |
0 comments:
Post a Comment