ڈیپریشن کے لیے کونسلینگ کیوں اہم ہیں ؟
اکثر ماہرین کا خیال ہے کہ خودکشی کی بنیادی وجہ
ڈپریشن یعنی ذہنی تناؤ ہے ۔
پشاور (ہیلتھ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں ہر سال تقریبا دس لاکھ افراد یعنی ہر چالیس سیکنڈ میں ایک شخص خودکشی کرتا ہے اور گزشتہ 45 سال میں خودکشی کے واقعات میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے، ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ 15 سے 29 سال کی عمر کے افراد میں موت کی دوسری بڑی وجہ خودکشی ہی ہے، اکثر ماہرین کا خیال ہے کہ خودکشی کی بنیادی وجہ ڈپریشن یعنی ذہنی تناؤ ہے، ماہر نفسیات ڈاکٹر شانزہ رفیق چار سال سے ڈپریشن اور نفسیاتی امراض میں مبتلا لوگوں کو آن لائن کونسلنگ فراہم کرتی ہیں، ڈاکٹر شانزہ رفیق کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص ڈیپریشن میں مبتلا ہونے کی کوئی ایک وجہ نہیں ہو سکتی، مالی مسائل، تعلیمی مشکلات، خاندانی الجھنے یا دیگر وجوہات کسی بھی مرد یا خاتون کو ڈیپریشن میں مبتلا کر سکتی ہیں، جو کہ آگے جا کر انہیں خودکشی کرنے تک مجبور کر دیتی ہیں، اگرچہ ڈبلیو ایچ او کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں خودکشی کا تناسب باقی دنیا کی نسبت کم ہے۔
اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ دوسرے لوگوں کو بھی اس سے فائدہ ملے ۔شکریہ







0 comments:
Post a Comment