What is the Cucumber Diet that gives amazing results?
پشاور (ہیلتھ ڈیسک ) ہر موسم میں باآسانی مارکیٹ میں دستیاب سلاد میں شمار کیے جانے والا کھیرا گرمی کی شدت کم کرنے سمیت ڈی ہائیڈریشن یعنی کہ پانی کی کمی سے بھی بچاتا ہے،موسم گرما میں کھیرے کا استعمال بڑھ جاتا ہے جس کی صحت پر متعدد حیرت انگیز فوائد مرتب ہوتے ہیں، ماہرین کے مطابق کھیر ے میں کیلوریز نہ ہونے کے برابر جبکہ دیگر منرلز اور وٹامنز کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے ،درمیانےسائز کے ایک کھیرے میں 30 کیلوریز، 0 گرام فٹ ، 6 گرام کاربز ،تین گرام پروٹین 2 گرام فائبر 10 فیصد وٹامن سی،57% وٹامن کے ، 9 فیصد میگنیشیم ،بارہ فیصد پوٹاشیم ،نو فیصد میگنیز پایا جاتا ہے ،طبی ماہرین کے مطابق وزن میں کمی لانے والے افراد کیلئے گرمیوں کا موسم بہترین موسم مانا جاتا ہے ،کھیرے کا ڈیٹا کس واٹر میں استعمال کرکے پانی کی کمی اور مضر صحت مادوں کے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے ،گرمیوں میں غذا کے بجائے کھیرے کا مختلف تازہ سبزیوں کے ساتھ اسموتھی بنا کر استعمال کیا جا سکتا ہے،جس کے نتیجے میں انسان خود کو تروتازہ اور فرحت بخش محسوس کرتا ہے ۔آجکل ہر جگہ کھیرا ڈائٹ کا بھی بہت نام لیا جا رہا ہے جس کے نتائج بھی حیران کن ثابت ہوتے ہیں،کھیرا ڈائٹ سے متعلق معلومات مندرجہ ذیل ہیں جس کے استعمال سے وزن میں کمی سمیت مجموعی صحت سے متعلق متعدد فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں, اس ڈائٹ کے ذریعے سات دن میں 7 کلو تک وزن کم کیا جاسکتا ہے۔ کھیرا ڈائٹ کھیرے اور چند پروٹین پر مشتمل غذاؤں جیسے کہ انڈا، مرغی کا گوشت ،مچھلی اور خشک میواجات کے ساتھ ملا کر لی جاتی ہے،کھیرے غذا کا متبادل بن جاتے ہیں اور دیگر غذاؤں کا استعمال کم سے کم کیا جاتا ہے،اس ڈائٹ میں غذاؤں کے آپشن کم ہونے کے سبب اسے کم سے کم سات دن تک ہی کیے جانے کا مشورہ دیا جاتا ہے ،اس ڈائٹ کو سات دن سے زائد کرنے کے نتیجے میں یہ نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتی ہے ۔ماہرین کی جانب سے اس ڈائٹ کے دوران پروٹین والی غذاؤں کے ساتھ کھیرے کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔اس ڈائٹ کے دوران کاربو ہائیڈریٹ والی غذائیں جیسے ڈبل روٹی براؤن رائس یا آلو کھا نے کی بھی اجازت ہوتی ہے، اس دوران ناشتے میں دو انڈے کھیرے کے ساتھ کھا سکتے ہیں کھیرے کی مقدار کی کوئی قید نہیں ہے ، بھوک لگنے پر دو کھیرے کھائے جا سکتے ہیں، دو پہر کے کھانے میں دہی اور لموں پانی کے ساتھ کھیرے کی سلاد کھائیں، را ت کے کھانے میں ابلی ہوئی یا ذیتون کے تیل میں ہاف فرائی کی ہوئی چکن کے ساتھ ایک کپ براؤن چاول لئے جاسکتے ہیں، جبکہ کھیرے سے بنی سلاد لازمی ہے۔ اس ڈائٹ کے دوران صرف سادہ پانی پیئیں،کولامشروبات ہرگز استعمال نہ کریں ، پانی میں کھیرے اور لموں كے قتلے کاٹ ڈالے جاسکتے ہیں،یہ ایک دن کی کھانے پینے کی روٹین ہے، جس پر زیادہ سے زیادہ 7 دن تک سختی سے عمل کرناہے، اس ڈائٹ کے دوران کونسی غزائیں
کھائی جاسکتی ہے اُن کی فہرست مندرجہ ذیل ہے
اس ڈائٹ کے دوران سبزیوں میں کھیرے ٹمائر ، پالک یا کم مقدار میں دیگر سبزیوں کا استعمال کیا جاسکتا ہے - پروٹین کی مقدار حاصل کرنے کیلئے مرغی ، روکھا گوشت ، مچھلی ، انڈے دہی اور پنیرلیا جا سکتا ہے، کاربو ہائیڈ ریٹ والی غذاؤں میں براؤن چاول ، آلو، چکی کے آٹے کی روٹی کھائی جا سکتی ہے، چکنائی میں صرف زیتوں کا تیل استعمال کیا جا سکتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment