site: site: الزائمر کی بیماری خواتین میں زیادہ تیزی سے بڑھتی ہے،تحقیق ~ Health Is Wealth
Powered By Blogger

Search here

Thursday, April 8, 2021

الزائمر کی بیماری خواتین میں زیادہ تیزی سے بڑھتی ہے،تحقیق

 الزائمر کی بیماری خواتین میں زیادہ تیزی سے بڑھتی ہے،تحقیق


  • پشاور (ہیلتھ ڈیسک) سویڈن میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ایلزائمر "انسانی  یاداشت اور ذہنی صلاحیتوں کو متاثر کرنے والے بیماری" مردوں کی نسبت خواتین میں زیادہ تیزی سے پیش قدمی کرتی ہے، انسانی دماغ میں ٹاؤ بیٹا نام کے دو پروٹین جو کہ الزائمر کے مریضوں کے دماغ میں موجود ہوتا ہے، اس میں سے ٹاؤ پروٹین خواتین میں زیادہ تیزی سے جمع ہوتا ہے، تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت تین کروڑ سے زیادہ افراد الزائمر کی بیماری میں مبتلا ہیں، اور اسے ڈیمنشیا "نسیان یا بھولنے کی بیماری"کی سب سے عام شکل بنا دی ہے۔پہلی پروٹین جو الزائمر کی بیماری میں اضافے کا سبب بنتی ہے،وہ بیٹا ایمولو لیڈ ہے اور بیماری کے پہلے اسٹیج میں مرد و خواتین یکساں متاثر ہوتے ہیں۔ نسیان سے محفوظ رہنے کے لئے خشک میوہ جات مفید ہیں، طرز زندگی میں نو تبدیلیاں نسیان میں مبتلا ہونے کے خدشات کم کرسکتی ہیں، جبکہ یاداشت میں خرابی یا نسیان کی بیماری بعد میں ہوتی ہے جو کہ ٹاؤپروٹین کے بڑھنے سے ہوتی ہے اور اس تحقیق کے پہلے مصنف روبن سمتھ کے مطابق یہ مردوں کے مقابلے میں خواتین میں زیادہ تیزی سے بڑھتی ہے اور نتیجتاً   الزائمر کی وجہ سے یادداشت کے مسائل مردوں کے مقابلے میں خواتین میں زیادہ پیدا ہوتے ہیں۔

اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ دوسرے لوگوں کو بھی فائدہ ملے 

0 comments:

Post a Comment