کھجور کھانے کے متعدد طبی فوائد
پشاور (ہیلتھ ڈیسک )طبی ماہرین کے مطابق کھجوروں میں کاربن موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے،ایک اور طبی تحقیق کے مطابق کھجور میں موجود منرلز جیسے فاسفورس،پوٹاشیم،کیلشیم اور میگنیشم ہڈیوں کو مضبوط بنا کر ہڈیوں کے بھربھرے پن جیسے امراض سے محفوظ رکھتے ہیں۔ہڈیوں میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے،جو کہ نظام ہاضمہ کے مناسب افعال کے لیے بہت ضروری جز ہے،فائبر کے استعمال سے قبض کی روک تھام ہوتی ہے،جبکہ آنتوں کی سرگرمیاں تیز ہوتی ہیں ،ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ روزانہ کھجور کھانے کے عادی ہوتے ہیں،ان کا نظام ہاضمہ دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ بہتر کام کرتا ہے،فائبر ،پوٹاشیم ،میگنیشیم اور وٹامنز کی موجودگی کھجور کو بہترین پھل بناتی ہے،کھجور میں موجود شکر اور گلوکوز جسم کو فوری توانائی فراہم کرتے ہیں،کھجور معدے میں نقصان دہ بیکٹیریا کی مقدار کم کرتی ہے،جن کا انتوں میں پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے،کھجور موسمی الرجی سے متاثر ہونے والے افراد میں ورم کا خطرہ کم کرتی ہیں،کھجور جسمانی وزن میں کمی لانے میں بھی مدد دیتا ہے،اس میں موجود فائبر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment