کینو متعدد امراض سے بچاؤ میں مدد دینے والا پھل۔
پشاور (ہیلتھ ڈیسک ) کینو میں موجود وٹامن سی کی فراوانی پوٹاشیم اور نمکیات کی کم سطح کی باعث یہ خون کی شریانوں کو سکڑنے سے رکتا ہے۔ جس کے سبب خون کی روانی اعتدال کے ساتھ جاری رہتی ہے۔ لہذا ایک طرف بلڈ پریشر اعتدال میں رہتا ہے تو دوسری جانب دل کے دورے کے خطرات بھی کم ہو جاتے ہیں۔ اکثر ماہر امراض یہ بھی کہتے ہیں کہ چونکہ اس میں وٹامن سی، وٹامن ڈی6 ،پوٹاشیم اور فائبر موجود ہے جس کے سبب یہ دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ اور فالج کے خطرات کو 49 فیصد کم کردیتا ہے ۔ اس میں معدنی نمک کی معقول مقدار پائی جاتی ہے جس کے سبب معدے کی تیزابیت اور اور سینے کی جلن کے لئے بہت مفید ثابت ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر معدہ کمزور یا بدہضمی لاحق ہو تو ناشتے میں کینو کا استعمال بہتر نتائج کا حامل واقع ہوا ہے۔ کینومعدے کے بہت سارے امراض میں سود مند ثابت ہوا ہے۔ بالخصوص اس کا استعمال قبض نہیں ہونے دیتا، جبکہ اس کا جوس بھوک بڑھاتا ہے۔ اکثر ماہرین موسم سرما میں اس کا لگاتار استعمال یا اس کے جوس کے استعمال پر زور دیتے ہیں۔ کیونکہ اس میں وٹامن سی کی وافر مقدار اور اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی کے باعث یہ چہرے پر پڑنے والے جھریوں کا خاتمہ کرکے جلد کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ چہرے کی رنگت کو نکھارتا ہے۔
مہربانی کرکے اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ دوسروں لوگوں کو بھی فائدہ ملے شکریہ ۔