site: site: March 2021 ~ Health Is Wealth
Powered By Blogger

Search here

This is default featured slide 1 title

Go to Blogger edit html and find these sentences.Now replace these sentences with your own descriptions.This theme is Bloggerized by Lasantha Bandara - Premiumbloggertemplates.com.

This is default featured slide 2 title

Go to Blogger edit html and find these sentences.Now replace these sentences with your own descriptions.This theme is Bloggerized by Lasantha Bandara - Premiumbloggertemplates.com.

This is default featured slide 3 title

Go to Blogger edit html and find these sentences.Now replace these sentences with your own descriptions.This theme is Bloggerized by Lasantha Bandara - Premiumbloggertemplates.com.

This is default featured slide 4 title

Go to Blogger edit html and find these sentences.Now replace these sentences with your own descriptions.This theme is Bloggerized by Lasantha Bandara - Premiumbloggertemplates.com.

This is default featured slide 5 title

Go to Blogger edit html and find these sentences.Now replace these sentences with your own descriptions.This theme is Bloggerized by Lasantha Bandara - Premiumbloggertemplates.com.

Tuesday, March 30, 2021

کینو متعدد امراض سے بچاؤ میں مدد دینے والا پھل۔

 کینو متعدد امراض سے بچاؤ میں مدد دینے والا پھل۔




پشاور (ہیلتھ  ڈیسک ) کینو میں موجود وٹامن سی کی فراوانی پوٹاشیم اور نمکیات کی کم سطح کی باعث یہ خون کی شریانوں کو سکڑنے سے رکتا ہے۔ جس کے سبب خون کی روانی  اعتدال کے ساتھ جاری رہتی ہے۔ لہذا ایک طرف بلڈ پریشر اعتدال میں رہتا ہے تو دوسری جانب دل کے دورے کے خطرات بھی کم ہو جاتے ہیں۔ اکثر ماہر امراض یہ بھی کہتے ہیں کہ چونکہ  اس میں وٹامن سی، وٹامن ڈی6 ،پوٹاشیم اور فائبر موجود ہے جس کے سبب یہ دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ اور فالج کے خطرات کو 49 فیصد کم کردیتا  ہے ۔ اس میں معدنی نمک کی معقول مقدار پائی جاتی ہے جس کے سبب معدے کی تیزابیت اور اور سینے کی جلن کے لئے بہت مفید ثابت ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر معدہ کمزور یا بدہضمی لاحق ہو تو ناشتے میں کینو کا استعمال بہتر نتائج کا حامل واقع ہوا ہے۔ کینومعدے  کے بہت سارے امراض میں سود مند ثابت ہوا ہے۔ بالخصوص اس کا استعمال قبض نہیں ہونے دیتا، جبکہ اس کا جوس بھوک بڑھاتا ہے۔ اکثر ماہرین  موسم سرما میں اس کا لگاتار استعمال یا اس کے جوس کے استعمال پر زور دیتے ہیں۔ کیونکہ اس میں وٹامن سی کی وافر مقدار اور اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی کے باعث یہ چہرے پر پڑنے والے جھریوں کا خاتمہ کرکے جلد کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ چہرے کی رنگت کو نکھارتا ہے۔


مہربانی کرکے اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ دوسروں لوگوں کو بھی فائدہ ملے شکریہ ۔

Sunday, March 28, 2021

انسانی صحت کے لیے پروٹین کتنا ضروری ہے؟

 انسانی صحت کے لیے پروٹین کتنا ضروری ہے ؟

___________________

_____________



پشاور (ہیلتھ ڈیسک) پروٹین انسانی صحت اور جسم میں موجود پٹھوں کی نشوونما کے لیے نہایت ضروری جز ہے، پروٹین دودھ گوشت انڈے مچھلی اور دالوں سے باآسانی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔لفظ "پروٹین" یونانی لفظ پروٹیوس سے نکلا ہے،جس کے معنی بنیادی یا اول کے ہیں۔ ہمارے جسم کے وزن کا 18 سے 20 فیصد پروٹین پر مشتمل ہوتا ہے ،پروٹین کاربوہائیڈریٹس اور چکنائی کی طرح ایک بنیادی نیوٹرینٹ ہے ۔بنیادی نیو ٹرینٹس انسانی جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں ۔طبی ماہرین کے مطابق پروٹین صحت کے لئے لازمی ہے ،جس کا غذا میں شامل کرنا ضروری ہے ،پروٹین سے بھرا غذاؤں کے استعمال کے نتیجے میں ہمارا معدہ  پروٹین کو توڑ کر  امینو ایسڈز میں تبدیل کرتا ہے ،اس کے بعد چھوٹی آنت اس پروٹین کو جذب کر لیتی ہے ،اس عمل کے بعد امینو ایسڈزہمارے جگر تک پہنچتے ہیں،جگر یہ طے کرتا ہے کہ ہمارے جسم کے لیے ضروری امینو ایسڈز کون سے ہیں ،جگر کا بل استعمال پروٹین کو جسم کو فراہم کردیتا ہے،جب کہ مضر صحت اجزا کو خارج کر دیتا ہے ،ماہرین غذائیت کی جانب سے ایک بالغ لڑکی کو دن میں 45 گرام جبکہ لڑکے کو دن میں کم از کم 55 گرام پروٹین کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے ،طبی ماہرین کے مطابق دو مٹھی گوشت، مچھلی، خشک میوہ جات یا دالیں کھانے سے  روزانہ پروٹین کی ضرورت پوری ہوجاتی ہے ،روزانہ کی بنیاد پر ورزش کرنے والے افراد اور وزن میں کمی لانے کے خواہشمند افراد کیلئے پروٹین کا زیادہ استعمال لازمی قرار دیا جاتا ہے ،طاقت بڑھانے والی ورزش کرنے سے پٹھوں میں موجود پروٹین ٹوٹنے لگتی ہے ،ایسے میں پٹھوں کو طاقت ور بنانے کے لیے پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے ، تاکہ متاثرہ پٹھوں کی مرمت ہو سکے۔باڈی بلڈنگ اور پٹھوں کی نشوونما کیلئے پروٹین بے حد ضروری ہے،پروٹین کی مطلوبہ مقدار نہ لینے کی صورت میں بال جھڑنا،جلد پھٹنا ،وزن گھٹنا اور پٹھے کھچنے کی شکایتیں ہو سکتی ہیں۔


اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ دوسرے لوگوں کو بھی فائدہ ملے ۔ شکریہ 

Saturday, March 27, 2021

ڈپریشن کے لیے کونسلنگ کیوں اہم ہے ؟

 ڈیپریشن کے لیے کونسلینگ کیوں اہم ہیں ؟


اکثر ماہرین کا خیال ہے کہ خودکشی کی بنیادی وجہ

               ڈپریشن یعنی ذہنی تناؤ ہے ۔  


 پشاور (ہیلتھ ڈیسک)  عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں ہر سال تقریبا دس لاکھ افراد یعنی ہر چالیس سیکنڈ میں ایک شخص خودکشی کرتا ہے اور گزشتہ 45 سال میں خودکشی کے واقعات میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے، ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ 15 سے 29 سال کی عمر کے افراد میں موت کی دوسری بڑی وجہ خودکشی ہی ہے، اکثر ماہرین کا خیال ہے کہ خودکشی کی بنیادی وجہ  ڈپریشن یعنی ذہنی تناؤ ہے، ماہر نفسیات ڈاکٹر شانزہ رفیق چار سال سے ڈپریشن اور نفسیاتی امراض میں مبتلا لوگوں کو آن لائن کونسلنگ فراہم کرتی ہیں، ڈاکٹر شانزہ رفیق کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص ڈیپریشن میں مبتلا ہونے کی کوئی ایک وجہ نہیں ہو سکتی، مالی مسائل، تعلیمی مشکلات، خاندانی الجھنے یا دیگر وجوہات کسی بھی مرد یا خاتون کو ڈیپریشن میں مبتلا کر سکتی ہیں، جو کہ آگے جا کر انہیں خودکشی کرنے تک مجبور کر دیتی ہیں، اگرچہ ڈبلیو ایچ او کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں خودکشی کا تناسب باقی دنیا کی نسبت کم ہے۔


اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ دوسرے لوگوں کو بھی اس سے فائدہ ملے ۔شکریہ

Tuesday, March 23, 2021

ادرک کے حیرت انگیز فوائد ،موسمی بیماریوں کا قدرتی علاج


 ادرک کے حیرت انگیز فوائد ،موسمی بیماریوں کا قدرتی علاج 


            ادرک کی چاۓ صبح کا آغاز چاک و چوبند اور بہترین بنادیتی ہے 

  پشاور (ہیلتھ ڈیسک ) سپر فوڈ میں شمار کی جانے والے ادرک کے استعمال کے صحت پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں،متعدد بیماریوں میں قدرتی علاج کے طور پر استعمال کی جانے والی ادرک کی افادیت سے بیشتر افراد ناواقف نظر آتے ہیں جن کیلئے یہ رپو رٹ سودمند ہو سکتی ہے ،غذائی ماہرین کے مطابق ادرک میں بڑی تعداد میں فائبر ،وٹامنز اور قدرتی اینٹی بائیوٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ جن کے استعمال سے بےشمار فوائد  اور موسمی بیماریوں سمیت صحت سے متعلق متعدد شکایات سے نجات ملتی ہے، ادرک کا استعمال اس کے ترش اور بہترین ذائقے کے سبب پکوانوں سمیت  بطور سلاد بھی کیا جاتا ہے، ادرک کی چائے صبح کا آغاز چاک وچوبند اور بہترین بنا دیتی ہے، بدلتے موسم کے دوران یہ موسمی بیماریوں، وائرل اور انفیکشن سے بچاتی ہے اور قوت مدافعت کو مضبوط بناتی ہے جوڑوں کے درد میں ادرک کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے ادرک میں اینٹی انفلامینٹری خصوصیات پائی جانے کے سبب اس کے استعمال سے سوزش اور سوجن سے نجات ملتی ہے اور جسم میں سے مضر صحت مادوں کا صفایا ممکن ہوتا ہے، مرغن تلی ہوئی میٹھی غذائیں اور مشروبات کے سبب ذیابیطس کے خدشات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ دوسرے لوگوں کو بھی فائدہ ملے ۔شکریہ 

Friday, March 19, 2021

سر درد کیوں ہوتا ہے ؟درد مستقل رہے تو کیا کیا جائے ؟

سر درد کیوں ہوتا ہے؟ درد مستقل رہے تو کیا کیا جائے ؟

سر درد سے بچنے کے لیے زیادہ محنت، ذہنی تفکرات، رات کو جاگنا اور  چکنائی والی اشیاء کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے 

پشاور (ہیلتھ ڈیسک ) روزمرہ مسائل اور بے ہنگم لائف اسٹائل نے کچھ دیا ہو یا نہیں سر درد  ضرور دیا ہے اور قصور وار عمومًا ہم خود ہی ہیں، رات دیر تک جاگنا، وقت پر کھانا نہ کھانا ،فکر و تشویش میں مبتلا رہنا اور ان جیسے دیگر کئی معاملات ہمارے سر درد کی وجہ بنتے ہیں، سر درد کوئی مستقل بیماری نہیں، اگر جسم کو ایک فوجی کیمپ  تصور کیا جائے تو سر درد گویا پہرا دار   ہے اور کسی آنے والے خطرناک بیماری کی خبر دیتا ہے یہ درد محسوس ہو تو سر میں ہوتا ہے لیکن اس کے بعد پتہ چلتا ہے کہ اصل طاقت کا سرچشمہ جسم کا کوئی اور حصہ ہے، تفکرات سے چہرے اور ماتھے کے پٹھوں میں تناؤ بڑھ جانے سے سر درد ہوتا ہے آنکھوں کی کمزوری آنکھوں کی بیماریوں کان،  ناک، گلے اور دانتوں کی بیماریوں سے سر میں درد ہوتا ہے بہت زیادہ جذباتی ہونے، ذہنی جسمانی تھکاوٹ، غصہ، پریشانی، آنکھوں کی زیادہ تھک جانے،  غذا میں بےاحتیاتی اور بد ہضمی سے درد شقیقہ( آدھے سر میں درد )ہوتا ہے، دماغ کی شریانوں میں خون جمع ہونے سے سر درد ہوتا ہے بعض دردعارضی ہوتے ہیں جو کم خوابی یا کسی ایسی جگہ رہنے سے جہاں تازہ ہوا نہ آسکے،  لاحق ہوجاتے ہیں۔ بعض مرتبہ کسی خاص قسم کی غذا کھانے سے کوئی خاص قسم کی تکلیف شروع ہوجاتی ہے۔ سر درد سے بچنے کے لیے بہت زیادہ محنت، ذہنی تفکرات، رات کو جاگنا اور چکنائی والی اشیاء سے پرہیز کرنا چاہیے ۔رات کو سوتے وقت پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کرنے سے اچانک ہونے والا سر درد ٹھیک ہو جاتا ہے، دن میں کسی بھی وقت سونف ضرورچبانی چاہیے ،  چائے میں لیموں نچوڑ کر  پینے سے فائدہ ہوتا ہے،

Headache 

اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ دوسرے لوگوں کو بھی فائدہ پہنچے ۔شکریہ